رکاوٹوں کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کیا: وزیراعظم

Last Updated On 18 July,2020 12:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کیا، دنیا بھر سے 2 لاکھ 50 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سفری مشکلات کے باوجود پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کرتی رہے گی۔