رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی ٹکرا گئی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان پور کے جٹھہ بھٹہ سٹیشن پر 27 شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی ٹکراگئیں۔ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ آٹو میٹک کانٹا چینج ہونے کے باعث ہیش آیا۔ حادثہ کے باعث دونوں سائیڈ کی ٹریفک کو معطل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ایک ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں سکھ زائرین کے 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ ویگن ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا تھا، ان میں سے 17 سکھ زائرین کی آخری رسومات آج نوشہرہ میں بھی ادا کر دی گئی ہیں۔