لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل قومی ائیر لائن کو ٹھیک کرنے کی بات کرتے تھے، تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال گزر گئے، مگر پی آئی اے کو ٹھیک نہ کیا جا سکا۔
2018ء میں دئیے گئے اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ ایمریٹس ائیرلائن پی آئی اے نے بنائی تھی ہم اقتدار میں آ کر اسے درست کریں گے سیاسی مداخلت کرکے دوبارہ ویسی قومی ائیر لائن بنائیں گے جس پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہوتا تھا
اس سے قبل 2016ء میں عمران خان نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ اگر آپ صرف اس لئے کسی ادارے کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں وہ ملک کا نقصان کر رہا ہے تو پہلے اسے ٹھیک کریں۔ یہی پی آئی اے تھی جس نے ایمریٹس اور سنگاپور ائیرلائن بنائی اور سعودی ائیرلائن بنانے میں مدد کی۔ اس بات کی کون تحقیقات کرے گا کہ قومی ائیر لائن کو جان بوجھ کر اس سطح پر لایا گیا ہے
خیال رہے کہ پاکستان کی سرکاری ائیر لائن میں جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کا انکشاف ہوا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اس پر کیا ایکشن لیا جاتا ہے۔