رکن اسمبلی خواجہ داود سلیمانی کے الزامات بے بنیاد ہیں: فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 19 June,2020 12:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے رکن اسمبلی خواجہ داود سلیمانی کے الزامات بے بنیاد ہیں، وزیر اعلی پنجاب سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، خواجہ داود سلیمانی کے حلقے میں 49 سکیموں کا آغاز کیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے نے کہا کہ وزیر اعلی اتحادی جماعتوں کے اراکین کے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، ان کا اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی سے اختلاف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عثمان بزدار پنجاب کے وہ وزیر اعلی ہیں جو صوبائی اسمبلی کے ایک ایک رکن کو اس کے نام سے جانتے ہیں، اس سے پہلے یہاں 10 سال حکومت کرنے والے اپنے اراکین اسمبلی کو نہ جانتے، نہ پہچانتے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا خواجہ داود محمد سلیمانی نے جن پارلیمینٹیرینز کا ذکر کیا ہے، وہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرچکے، ان اراکین اسمبلی نے سردار عثمان بزدار کی لیڈرشپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، نہ ہی وزیر اعلی کا کسی ممبر سے اور نہ ہی کسی بھی ممبر کا وزیر اعلی سے کسی قسم کا اختلاف ہے، بھر پور انداز میں کام جاری ہے اور ان سکیموں پر سال 2019، 20 میں 60 کروڑ روپے خرچ بھی کئے جاچکے ہیں۔