میاں چنوں میں نادرا آفس کی چھت گر گئی، 16 افراد ملبے تلے دب کر زخمی

Last Updated On 10 June,2020 01:18 pm

میاں چنوں: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں نادراآفس کی چھت گر گئی، ملبے تلے 16افراد دب کر زخمی ہو گئے جن میں سے 10 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ میاں چنوں کے نادرا آفس میں بڑی تعداد لوگ موجود تھے کہ زوردار دھماکے سے اچانک چھت گر پڑی، حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ملبے کے نیچے دب کر زخمی وہ گئے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو اداروں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔

پولیس اور امدادی اداروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، اب تک 10 زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔