لاہور: فوڈ اتھارٹی میں کرونا کیسز کی تعداد 35 سے زائد ہوگئی، تمام دفاتر بند

Last Updated On 08 June,2020 12:06 pm

لاہور: (دنیا نوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کرونا کیسز کی تعداد 35 سے زائد ہوگئی، فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام دفاتر بند کر دیئے گئے۔

فوڈ اتھارٹی کے تمام عملہ کو دو روز کیلئے چھٹی دے دی گئی۔ ہیڈکوارٹر، لیب، ٹریننگ سکول، آپریشن، ویجیلنس، ریسورس اینڈ لائسنسنگ، وزیئر ہاوسز سمیت تمام بلڈنگز بند کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر اور تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کی تمام گاڑیوں کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جانے لگا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے دفتر کو دو روز میں ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، پیر اور منگل سٹاف کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کیں ہیں۔