لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی اور ترقیاتی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
شیخ رشید اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار میں ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ حکومت نے گندم خریداری میں سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، پنجاب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعہ کی چھٹی ختم کر کے بازار اور مارکیٹیں کھولی جائیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے جواب دیا کہ آپ کی تجاویز کو اجلاس میں رکھیں گے، آٹے بحران سے متعلق رپورٹ تیار ہو چکی جلد سامنے آئی گی، پنجاب میں معاملات کنٹرول میں ہے، سب اپنا اپنا کام کر رہے ہیں، آئندہ سال ترقیاتی سکیموں میں مزید راولپنڈی کے لئے ترقیاتی منصوبے لائیں گے۔