وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

Last Updated On 24 April,2020 11:22 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔ صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار پر اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی، قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔