رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا کا شکار

Last Updated On 24 April,2020 11:25 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) رکن سندھ اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید نے گزشتہ روز آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی سے کورونا کا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ڈاکٹر کے مشورے سے ایم پی اے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔ سید عبدالرشید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔