اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی بحران سے دوچار ہو گئی۔ ڈیڑھ ماہ میں 19 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
پی آئی اے کو مارچ میں 6 ارب 24 کروڑ جبکہ اپریل کے ابتدائی دو ہفتوں میں 6 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی مارچ میں 3 ارب 1 کروڑ 90 لاکھ اور اپریل کے ابتدائی 2 ہفتوں میں 3 ارب 90 کروڑ کا نقصا ن ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے باعث پی آئی اے کو یومیہ 41 کروڑ 66 لاکھ جبکہ سول ایوی ایشن کو 25 کروڑ 97 لاکھ کے نقصان کا سامنا ہے، فلائیٹ آپریشن 21 اپریل تک معطل رہا تو سول ایوی ایشن کا مجموعی نقصان 23 ارب تک پہنچے کا خدشہ ہے۔