لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوار، دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، چترال،مالا کنڈ اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کیساتھ ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں موجود ہے جس کی وجہ سے لاہور شہر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد کا موسم خشک رہا اور درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہا۔ کراچی میں زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔