لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طا قتور سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موجو ہے جو اتوارکے روز تک برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔