اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا، معاون خصوصی برائے اوورسیز ذوالفقار بخاری بھی ہمراہ تھے، دونوں نے کرونا وائرس کی اسکیننگ کے نظام کا جائزہ لیا۔
وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے، پشاور ائیرپورٹ کی انٹرنیشنل فلائٹس کو اسلام آباد اتارا جا رہا ہے۔
اس موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک مسافر کے لیے ایک وزیٹر کی پالیسی لارہے ہیں، پشاور ائیرپورٹ سے ایف آئی اے اور کسٹمز کملے کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔