اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 6 مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق مریضوں میں 3 پاکستانی اور 3 چینی شہری شامل ہیں۔
اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 6 مشتبہ مریضوں کا معاملہ، ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کے سیمپل وائرس کی تشخیص کے لیے این آئی ایچ بھیج دئیے گئے ہیں۔ آئسولیشن وارڈ میں زیرنگہداشت پہلے سے موجود 4 مریضوں میں سے 3 کوآج ڈسچارج کردیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے سیمپلز کی نیگٹو رپورٹ آنے کے بعد مریضو کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔