مسئلہ کشمیر پر ہندوستان پاکستان کو سرنڈر کرنا چاہتا ہے، یہ ناممکن ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

Last Updated On 02 February,2020 06:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت اوپن ائیر جیل بنا ہوا ہے، مودی ہٹلر کے نظریے پر چل رہا ہے۔ کشمیر کے معاملے پر ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان سرنڈر کر دے مگر ایسا ہونا ناممکن ہے۔

پشاور آمد کے موقع پر وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 5 اگست کے بعد اٹھائے گئے اقدامات غیر آئینی ہیں، 12 قراردادیں ایسی ہیں جن میں کہا گیا کہ رائے شماری سے یہ مسئلہ حل کیا جائے گا مگر ہندوستان کا موقف یکسر تبدیل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوتے تھے لیکن کشمیر میں کبھی فیئر الیکشن نہیں ہوا، انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ بھی دو طرفہ معاہدہ کی خلاف ورزی ہے، کشمیر ویلی اس وقت اوپن ائیر جیل بن چکا ہے۔ ہندوستان کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کو کشمیر مسئلے پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کشمیری اس وقت ڈو اور ڈائی کی پوزیشن میں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان سرنڈر کر دیے جو ناممکن ہے۔ ایسے ممالک کی سفارت کاری کی ضروت ہے جو خاص طور پر تجارت اور سیاست پر اثر انداز ہوتے ہیں۔