سندھ کابینہ میں تبدیلی، سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان ملنے کا امکان

Last Updated On 20 January,2020 02:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا امکان، وزیراطلاعات سعیدغنی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات سعید غنی کا قلمدان تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان دینے کا امکان ہے جبکہ وزیربلدیات ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیراعلی مراد علی شاہ کے پاس ہے۔