اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 356 اراکین کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 14 January,2020 08:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کیخلاف ایکشن، 356 اراکین کی اسمبلی اور سینیٹ کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ای سی پی کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 1195 اراکین میں سے صرف 838 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

جن اراکین نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی ان میں قومی اسمبلی کے 98، پنجاب اسمبلی کے 122 اور سندھ اسمبلی کے 40 اراکین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے 22، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 61 اور سینیٹ کے 13 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔