راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔
Statements by Indian COAS to undertake military action across LOC are routine rhetoric for domestic audiences to get out of ongoing internal turmoil.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 11, 2020
Pakistan Armed Forces are fully prepared to respond to any act of Indian aggression.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے یہ بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں حالیہ احتجاج اور ہنگامہ خیزی سے نکلنے کے لیے بھارتی آرمی چیف کی طرف سے ایسے بیانات دیئے جا رہے ہیں۔
پاک فوج کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں متعصب اور انتہاپسندانہ بھارتی سوچ سے آگاہ ہیں، دنیا کو مقبوضہ وادی میں بھارتی جبر کا نوٹس لینا چاہئے۔ بھارتی جبر خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بھارت کو 27 فروری 2019 یاد ہو گا، اب کی بار اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب ہو گا۔
بھارتی آرمی چیف کی لائن آف کنٹرول کے اس پار کارروائی کی ہرزہ سرائی ثابت کرتی ہے کہ بھارتی ریاستی اداروں میں بھی انتہاء پسند سوچ پیوست ہو چکی ہے۔
بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشی فاشسٹ ذہنیت عیاں ہو چکی، بھارت کا انتہا پسند، دہشت گرد اور فاشسٹ ہندوتوا ایجنڈا علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔
عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر اور اقلیتوں کیخلاف مظالم کا نوٹس لے بھارت نے 27 فروری 2019ء کو پاکستان کے جواب کا مزہ چکھ چکا، پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا انتہائی مہلک جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔