نوشہرو فیروز: مسافر کوچ کی کھڑی کار کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Last Updated On 09 January,2020 11:35 am

نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) نوشہروفیروز میں کنڈیارو ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 نوشہرو فیروز میں بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ ادا کرنے کیلئے کھڑی گاڑی سے جاٹکرائی، حادثے میں ٹول پلازہ کے 4 ملازمین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو کنڈیاروں کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے والوں میں منصور منگریو، نصیرالدین مزاری، بیدو مزاری، پرویز آرائیں اور 2 سالہ انیس شامل ہے۔