حافظ آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور باراتیوں کی بس میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Last Updated On 21 December,2019 12:46 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور باراتیوں کی بس میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

حافظ آباد چک چھٹہ کے قریب حادثے سے خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا، شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔