حکمرانوں کے ہاتھوں غربت نہیں بلکہ غریب مٹیں گے: احسن اقبال

Last Updated On 18 December,2019 02:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ہاتھوں غربت نہیں بلکہ غریب مٹیں گے، حکومت اپنی ناکامیوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈال کر ان کا معاشی قتل کر رہی ہے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے، مہنگائی پر بھرپور احتجاج ہوگا۔