نوشہرہ میں سلنڈر دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی

Last Updated On 14 December,2019 11:50 am

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ کے علاقے پبی میں سلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ میں پبی کے علاقے میں اہلخانہ کی جانب سے ناشتہ تیار کرنے کیلئے چولہا جلانے پر سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر ناقص میٹریل سے تیار کیا گیا تھا۔