حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا، الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر موخر

Last Updated On 04 December,2019 06:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن اراکین کے تقرر کےحوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے، اراکین کا تقرر ایک ہفتے کے لئے موخر کر دیا گیا۔

پارلیمانی کمیٹی کا کہنا ہے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کا تقرر اب اکٹھا ہی ہوگا۔ الیکشن کمیشن 6 دسمبر سے غیر فعال ہو جائے گا۔

 سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے اپوزیشن کے معاملے کو سپریم کورٹ لے جانے کو غیر ضروری قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہر معاملے کو عدالتوں میں لے جانا پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، آئینی معاملات کو عدالتوں میں لے جانے سے پارلیمٹ اور سیاسی نظام کمزور ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا اپوزیشن چیف الیکشن کمیشن کے معاملے پر عدالت جاتی ہے تو یہ غیر ضروری اقدام ہوگا، الیکشن کمیشن کے چار ممبرز میں سئنیر ترین ممبر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ہوگا۔