کراچی میں ڈینگی کے وار جاری، 26 سالہ مریضہ دم توڑ گئی

Last Updated On 27 November,2019 06:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈینگی ابھی تک بے قابو، وائرس سے متاثرہ ناظم آباد کی رہائشی 26 سالہ مریم نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں مزید 107 افراد مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ ناظم آباد کی رہائشی چھبیس سالہ مریم نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی۔

ایک اندازے کے مطابق رواں سال کراچی میں 13 ہزار 901 افراد ڈینگی کا شکار بنے جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 14 ہزار 943 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال سندھ بھر میں 41 افراد ڈینگی سے چل بسے۔