اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس تحریک انصاف کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی اور الیکشن کمیشن میں زیر التوا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کو 2017 میں اسی عدالت میں دائر درخواست کی تفصیلات جمع کرانے کی اجازت بھی مل گئی، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، مرکزی کیس 20 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔