چیئرمین نیب کی سربراہی میں اہم اجلاس، میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ

Last Updated On 15 November,2019 01:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی نیب لاہور نے میگا کرپشن کیسز پر چیئرمین کو بریفنگ دی، چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ٓاج نیب لاہور آفس پہنچے جہاں منعقدہ اجلاس میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چوہدری شوگر ملز کیس سمیت اہم کیسز بارے بریفنگ دی، نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس کا ریفرنس فائل کرنے سے متعلق بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، چئیرمین نیب کو پنجاب کے 9 میگا کرپشن کیسز بارے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 اجلاس کے دوران چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے، ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔