وزیراعلیٰ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل

Last Updated On 28 October,2019 07:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لئے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی۔

ایڈو کیٹ جنرل، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور وزیر قانون راجا بشارت بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ قانونی نکات پر مبنی بریف تیار کر لیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لئے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب، وزیر قانون بشارت راجا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے ساتھ مشاورت کی گئی جس میں وزیراعلیٰ کے لئے قانونی نکات پر مبنی بریف تیار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے ساتھ جانے والی قانونی، انتظامی اور حکومتی شخصیات بھی فانئل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔

وزیراعلیٰ معزز عدالت کے سامنے نواز شریف کی صحت بارے میڈیکل بورڈ کی تازہ ترین رپورٹ پیش کریں گے اور سوالات کے جواب دیں گے۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے حکومت پنجاب کی جانب سے آئینی نکات اٹھائیں گے۔