چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری

Last Updated On 26 October,2019 02:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روبکار جاری کر دی۔

 لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا، لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کی، عدالت نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے عمل کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے نواز شریف کی رہائی کی روبکار عدالت سے وصول کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی 1، 1 کروڑ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔