اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آئندہ دو سے تین سال میں پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسداد پولیو کے سفیر وسیم اکرم نے کہا کہ پولیو کے صرف دو قطرے آپ کے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو ہمارے مستقبل کا دشمن ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر انسداد پولیو پروگرام نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ وسیم اکرم نے تقریب میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ تقریب میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے بھی شرکت کی۔