اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ گھروں کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے گی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد ذیلی اداروں میں تعیناتیاں ایجنڈے میں شامل ہیں، 6 نئے قوانین کی آرڈیننس کے ذریعے منظوری کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہوگی۔