مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کے 79 روز، عوام کی زندگی عذاب، کھانے پینے کی اشیا کی قلت

Last Updated On 22 October,2019 09:10 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 79 ویں روز بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو برقرار ہے، کھانے پینے کی اشیا نہ ملنے کے سبب کشمیریوں کی زندگی سخت مشکلات کا شکار ہے۔ اس سب کے باوجود کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیاں اور جبر مسلسل جاری ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بیمار افراد کو دوائی اور ڈاکٹرز میسر نہیں جس سے ہسپتالوں میں زیرعلاج بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وادی میں تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں، دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں، وادی میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات ہے، پابندیوں اور جبر کے باوجود کشمیری عوام تحریک آزادی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔