اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ ریاست میرے والد کی گرتی صحت کو میری پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ اگست سے کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید، میرے والد ابھی تک طبی سہولیات کے منتظر ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں لکھا کہ خود حکومت کے ماتحت سرکاری ڈاکٹروں نے صدر زرداری کی خرابی صحت سے متعلق متعدد رپورٹس دیں جن میں انھیں جیل میں طبی سہولیات اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارشات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد
ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے ان کو محروم کیا جا رہا ہے۔ انہیں ہسپتال نہیں لے جایا گیا بلکہ فریج تک مہیا نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی انسولین اور دیگر دوائیں رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ میرے والد کو کچھ ہوا تو میں اس حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا۔ ان تمام اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم اپنے اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
that he should be provided with medical facilities in prison & shifted to hospital for investigation/ treatment he has been denied his fundamental rights. Not only has he not been taken to hospital he has still not been provided with a fridge to keep his insuline & medicine. 2/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 15, 2019