عدالت کے استفسار پر مریم نواز نے تاریخ پیدائش بتا دی

Last Updated On 25 September,2019 07:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ جس کے جواب میں نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ان کی پیدائش کا سال 1973ء ہے مگر تاریخ کا علم نہیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خود بتایا کہ میری تاریخ پیدائش 28 اکتوبر 1973ء ہے۔

سماعت کے دوران نیب نے استدعا کی کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید جسمانڈ دیئے جائیں جس کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی۔ احتساب عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مریم اور یوسف کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ دونوں کو احتساب عدالت سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی تعینات کی گئی۔ پیشی پر آئے لیگی کارکنوں کی عدالت کے اندرجانے کی کوشش پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل اور تلخ کلامی کا تبادلہ بھی ہوا۔