لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی حقوق دینے کیلئے اقدام، جیل مینوئل تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی۔ مینوئل میں تبدیلی کے ذریعے قیدیوں کی ترجیحی کلاسز کو ختم کیا جائے گا، نئے ایکٹ کے تمام قیدیوں کی یکساں ایک ہی کلاس ہوگی۔
قیدیوں کی رہائی کے لئے پیرول ایکٹ کا نیا مسودہ تیار ہو گیا، پیرول ایکٹ کو آسان بنانے کی منظوری دیدی گئی، جس سے دوسرے صوبوں کے قیدی بھی استفادہ کرسکیں گے اور قیدیوں کوطبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
شدید بیمار قیدیوں کو جیل ہسپتال کی بجائے باہر شہر کے ہسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے گی، قیدیوں کے جیل میں رہن سہن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام اقدامات وزیراعلی عثمان بزدار کے جیلوں کے دور ے کے تناظر میں کئے جا رہے ہیں، دوران قیدیوں کی ابتر صورتحال کے بعد نئے اقداما ت کی منظوری دی۔