اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کیلئے فنڈز کی منظوری

Last Updated On 18 September,2019 08:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی اور دو ارب روپے کی تکنیکی معاونت کی منظوری دی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کے لیے 1.5 ارب روپے کی سبسڈی منظور کی گئی اور ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ منصوبہ بندی کمیشن وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے کی تکینکی معاونت فراہم کرے گا۔

کمیٹی میں گندم اور آٹے کی ذخائر اور قیمتوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ وفاق اور صوبوں مل کر ضرورت کے مطابق گندم کے ذخائر رکھیں گے۔

کمیٹی نے گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ای سی سی نے نیشنل پرائٹس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا تاکہ کمیٹی گندم اور آٹے کی سپلائی کا جائزہ لیا جاسکے۔