چیئرمین نیب کا پنڈی آفس کا دورہ، ڈی جی عرفان منگی کی کیسز پر بریفنگ

Last Updated On 27 August,2019 02:35 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے راولپنڈی آفس کا دورہ کیا، ڈی جی عرفان ملنگی نے جعلی اکاونٹس کیس سمیت میگا کرپشن مقدمات پر بریفنگ دی۔

ڈی جی نیب پنڈی عرفان نعیم منگی نے بریفنگ میں بتایا کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں سے 13 ارب روپے برآمد کر لئے، آصف زرداری سمیت اہم ملزمان کے خلاف 6 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے، جعلی اکاونٹس کیس میں اب تک 39 ملزمان گرفتار، 41 کے نام ای سی ایل میں ڈالے، 21 انکوائریز ، 12 انوسٹی گیشنز جاری ہیں ، ملزمان کی 51 ارب روپے کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ افسران ہر قسم کےدباؤ کے بغیر میرٹ پر کام کریں، مقدمات کی تفتیش میں ملزمان کے اثرورسوخ کو بالائے طاق رکھا جائے۔