نیب کا پٹرولیم ڈویژن پر چھاپہ، عدنان گیلانی کی تقرری کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

Last Updated On 20 August,2019 12:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی کیس میں نیب پنڈی نے پٹرولیم ڈویژن آفس پر چھاپہ مار کر چیف ایگزیکٹو پاکستان ایل این جی لمیٹڈ عدنان گیلانی کی تقرری کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

 نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان نے وزیر اعظم آفس کے اعتراضات کے باوجود عدنان گیلانی کو سی ای او لگایا، عدنان رشید کوآئل اینڈ گیس میں نا تجربہ کار ہونے کے باوجود چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھی عدنان گیلانی کی تقرری کی مخالفت کی تھی، تفتیش ہوگی کہ شاہد خاقان نے عدنان گیلانی کو سی ای او پی ایل ایل کیوں لگوایا ؟۔