نواز شریف کے بھتیجے کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

Last Updated On 01 August,2019 09:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو لاہور ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ نیب نے عباس شریف کے بیٹوں یوسف عباس اور عبدالعزیز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

نواز شریف کے بھتیجے اور عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس نجی پرواز سے حج کیلئے سعودی عرب جا رہے تھے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یوسف عباس اور عبدالعزیز چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کو مطلوب ہیں۔ نیب نے دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔