نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں، نہ کبھی جھکوں گا، وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 22 July,2019 09:32 am

واشنگٹن (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔

کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم  کا خطاب سننے کیلئے موجود تھے،اس دوران عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔

ملک کے لئے اپنے وژن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، طاقت ورجواب دینےکےبجائےسیاسی انتقام کاروناروتےہیں، شاہدخاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانےہیں، ہم نےکیس نہیں بنائے،صرف نیب اورایف آئی اےکوآزادکیا۔

"پاکستان میں اب طاقتورکمزورکےلیےایک ہی قانون ہوگا۔"

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان دین کےنام پرسب کولےکرآگئےہیں، پہلی بارپاکستان کی اسمبلی ڈیزل کےبغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنےوالابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نون لیگ کوپتاہی نہیں کہ ان کی پارٹی کیاہے، ن لیگ، پی پی پی،فضل الرحمان سب مجھ سےاین آراوچاہتےہیں، ایک بادشاہ نےبھی ان لوگوں کی سفارش کی ہے، لیکن میں نےمانا، دنیااِدھرسےاُدھرہوجائے، این آراونہیں ملےگا۔

"کرپٹ حکمران اربوں روپےملک سےباہرلےکرگئےہیں، وقت آگیاہےکہ پاکستان بدلےگا، جومرضی کریں، دھرنادیں، جلسےجلوس کریں، پیسہ واپس کرناپڑےگا۔"

جیل میں قید سیاستدانوں کو دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف جیل میں گھرکاکھانا، ٹی وی، اےسی مانگتےہیں، مگر انہیں اب کچھ نہیں ملےگا، واپس جاکرجیل سےٹی وی، اےسی اتروالیں گے۔

"مجھے پتا ہے اس پر مریم صاحبہ بہت شور مچائیں گی۔"

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کو اوپرآنے کاموقع ہی نہیں ملتا، ہمارانظام تعلیم نچلےطبقےکواوپرنہیں آنےدیتا، پہلی بارسرکاری اسکولوں میں یکساں نصاب لانےکی کوشش کررہےہیں۔

"عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدےپرنہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگاتوملک میں میرٹ آئےگا، پاکستان دیکھتےدیکھتےترقی کرےگا۔"

چند روز قبل ریکوڈک کیس میں پاکستان پر عائد ہونے والے چھ ارب ڈالر جرمانے کے حوالے سے انہوں نے کہا: "میں بتارہا ہوں ریکوڈک منصوبہ فیل ہونےکےپیچھےکرپشن نکلےگی، بیرون ملک ہرکمپنی ایک ہی بات کرتی ہے، پاکستان میں کرپشن ہے، کرپشن ختم کریں گے، پاکستان میں بڑی کمپنیاں سرمایہ کرنےآئیں گی، کرپشن سےپاک صاف پاکستان بناکردکھائیں گے، پاکستان کومعاشی بحران سےنکال کراپنےپاؤں پرکھڑاکریں گے۔"

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اپنا بیان دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ورلڈکپ کےبعدفیصلہ کیاہےکہ پاکستان ٹیم کو جلد ٹھیک کروں گا، بہت مایوسیاں دیکھ لیں، اگلےورلڈکپ میں ایسی ٹیم لےکرآؤں گاکہ دنیادیکھےگی۔