ملک میں ادارے آزاد ہیں، قانون اپنا راستہ خود بنا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 19 July,2019 12:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں ادارے آزاد ہیں، قانون اپنا راستہ خود بنا رہا ہے، پہلے کبھی ہوا کہ طاقتور لوگ احتساب کے شکنجے میں آئے ہوں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا طاقتور ہونے کی بڑھکیں مارنے والے قانون کے شکنجے میں آ جاتے ہیں، جن لوگوں نے اقتدار میں آکر اثاثے بنائے انہیں حساب دینا ہوگا، عوام پوچھتے ہیں کہ آمدن سے زائد اثاثے کہاں سے بنائے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وفاقی کابینہ 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتی ہے، کابینہ کے ارکان غیر ملکی اقامے رکھتے ہوں تو یہ سلامتی کیلئے خطرہ ہے، غیر ملکی اقامہ رکھنے والاشخص دفاع اور خارجہ کا وزیر ہو تو یہ خطرناک ہے۔