خواجہ آصف کی بیرون ملک ملازمت، وزارت داخلہ کو حقائق اکٹھا کرنیکا ٹاسک

Last Updated On 14 July,2019 07:15 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے، خواجہ آصف مسنگ پرسن ہیں، نیشنل سیکیورٹی کا ضامن بیرون ملک نوکری کرتا تھا غیر ملک میں کام کر کے سیکیورٹی رسک تو نہیں بن گیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی تحقیقات ہونگی، تحقیقات کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو کیس ریفر کیا ہے ، جائزہ لیا جائے کہ اس کمپنی کا کس کس ملک کے ساتھ مفاد وابستہ ہے، کمپنی کے بین الاقوامی روابط کا بھی جائزہ لیا جائے گا یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اس لیے اس کی فوری تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا، حکومت نے وزارت داخلہ کو حقائق اکٹھا کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔