پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں

Last Updated On 12 June,2019 04:42 pm

کراچی: (دنای نیوز) قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن 2019ء کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ 318 شیڈول پروازوں سے 84 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے حج آپریشن 4 جولائی سے شروع کرے گا جو 5 اگست تک جاری رہے گا۔ حجاج کرام کی واپسی کا آپریشن 17 اگست سے 14 ستمبر تک ہوگا۔

پہلی حج پرواز اسلام آباد سے 300 سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔ پی آئی اے اپنے حج آپریشن میں بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کریگا۔

اسلام آباد سے 14 ہزار 40 ، کراچی سے 15 ہزار 125 عازمین کو پہنچایا جائے گا۔

لاہور سے 14 ہزار 922، پشاور سے 8 ہزار 750، سیالکوٹ کے 4 ہزار 300، ملتان سے 5 ہزار 300، فیصل آباد 1700، کوئٹہ 8 ہزار 794 اور سکھر 639 عازمین شامل ہیں۔ شیڈول وزارت مذہبی امور اور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو روانہ کر دیا گیا ہے۔