فیصل آباد: سیوریج کا ناقص نظام، گندے متعفن پانی کے جوہڑ، شہری پریشان

Last Updated On 07 June,2019 10:32 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں سیوریج کا نظام اور سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے سے ڈھوڈی والا کا علاقہ مسائل کا گڑھ بن گیا، گندے پانی سے اٹھنے والی بدبو سے علاقہ مکین بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

ڈھوڈی والا کے مختلف علاقوں بھٹی ٹاون، نور پورہ اور خوشحال ٹاون میں سیوریج کا منصوبہ فنڈز کی کمی کی نذر ہوگیا۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گندے پانی کے جوہڑ مچھروں کی افزائش گاہ بن چکا ہے۔

گندے پانی کے جوہڑ سے اٹھنے والا تعفن شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہا ہے، اس کے علاوہ یہ علاقہ گیس کی سہولت سے بھی محروم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاست دان انکی بات ہی نہیں سنتے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں شروع ہونے والے ترقیاتی کام کے فنڈز روک دیئے گئے جس سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔