سرکاری ملازمین کا عید پر 9 چھٹیاں کرنے کا پلان چکنا چور ہوگیا

Last Updated On 01 June,2019 01:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے موقع پر تین جون کی رخصت لے کر 9 چھٹیاں منانے کا ملازمین کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزارت اور ماتحت اداروں کے ملازمین کو 3 جون کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بڑی تعداد میں افسران و ملازمین نے 3 جون کی رخصت مانگی ہے، اکثریت کو چھٹی دینے سے مختلف محکموں کے دفتری امورمتاثر ہوں گے، لہٰذا تمام عملہ 3 جون کو اپنی حاضری یقینی بنائے۔

وزارت داخلہ کے ہدایت نامہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 3 جون کو غیر حاضری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔