کرپشن شکایات: اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 10 اہلکاروں کو امیگریشن سے ہٹا دیا گیا

Last Updated On 31 May,2019 11:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ایف ائی اے امیگریشن میں کرپشن شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 10 اہلکاروں کو امیگریشن سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے زون ٹو کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ لاہور امیگریشن کا عملہ کرپشن میں ملوث ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر طارق رستم چوہان نے افسران سمیت 10 اہلکاروں کو اسلام آباد سرینڈر کر دیا۔

کرپشن شکایات پر تبدیل ہونے والون میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 2 لیڈی افسران بھی شامل ہیں، شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی امام زیدی، لیڈی انسپکٹر زاہدہ فردوس، سب انسپکٹر عاصمہ فردوس، انسپکٹر سید علی مردان، علی اصغر سندھو شامل ہیں۔ سب انسپکٹر وقاص مجید، اہلکار کاطم عباس، ندیم اشرف، طیب صبور اور اکبر کھوکھر شامل ہیں۔