لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش، شہری پریشان

Last Updated On 01 June,2019 12:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔

لاہور میں غازی روڈ، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ، نادر آباد ، ڈیفنس فیز 11، آر بلاک کے علاقوں میں صبح 5 بجے سے بجلی کی بندش نے شہریوں کو گرم موسم میں تارے دکھا دیئے۔

جلو موڑ، کینال فورٹس، مناواں کے علاقوں میں بھی سحری کے اوقات سے بجلی بند ہے، بجلی کی طویل بندش سے گھروں میں پانی کی ترسیل بھی متاثر ہو گئی جس سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔