ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی، خصوصی طیارہ بھجوانے کا فیصلہ

Last Updated On 28 May,2019 04:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملائیشیا کی جیلوں میں قید 320 پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق 320 پاکستانی سزائیں پوری کرنے کے باوجود ملائیشیا کی جیلوں میں قید تھے، فروری میں ڈائریکٹ پروازوں کی منسوخی کے بعد ان قیدیوں کی وطن واپسی میں رکاوٹ آرہی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیا اور وزارت خارجہ کو عیدالفطر سے قبل ان پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز کل ان پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی، دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی اکثریت ویزے ختم ہونے کے باعث جیلوں میں تھی۔