مریم نواز نے وزیراعظم بننےکی خواہش میں والد کو جیل بھجوا دیا: فرخ حبیب

Last Updated On 23 May,2019 02:29 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے وزیراعظم بننے کی خواہش میں والد کو جیل بھجوا دیا، نوازشریف نے بیٹوں کی خاطر منی لانڈرنگ کی، شہباز شریف تلاش گمشدہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں چوروں کا بازار لگا ہوا تھا۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کی، انکا کہنا ہے ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ، سابقہ دور میں چوروں نے ملک کو نقصان پہنچایا، اپوزیشن عمران خان کو ترقی کے راستیے سے ہٹانا چاہتی ہے جبکہ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا پانامہ رانی نے وزیراعظم بننے کی خواہش میں والد کو جیل بھیج دیا۔

انہوں نے کہا نوازشریف اپنے بیٹوں کو نوازنے کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے جبکہ پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے انکا کہنا تھا جس کو اردو نہیں بولنی آتی وہ پاکستان کی قیادت کیا سنبھالے گا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ اپوزیشن نے اسلام آباد میں چوروں کا بازار لگا رکھا تھا۔ اسکے علاوہ ان کا کہنا تھا پاکستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ، سٹاک ایکسچینج بہتری کی جانب جا رہی ہے جبکہ برآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔