پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات میں دو کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
پہلی کمیٹی ڈاکٹرز، خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ صحت کے لوگوں پر مشتمل ہوگی جو ڈی ایچ کیو اور آر ایچ اے میں اصلاحات کو دیکھے گی، دوسری ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں ناخوشگوار واقعہ کی انکوائری کر کے حقائق سامنے لائے گی۔
کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔