اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے جمعہ کو بھیس بدل کر پمز ہسپتال کا دورہ کیا تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات اور مسائل کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔
او پی ڈی گئے ، کاؤنٹر سے پرچی لی، مریضوں کیساتھ لائن میں کھڑے ہو ئے تاکہ ڈاکٹر اور ہسپتال کے عملہ کے رویوں کے بارے تفصیلی مشاہدہ کر سکیں، وہ متعدد مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں پوچھتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کی کہانی سن کر بہت دکھ ہوا، وہ بریسٹ کینسر کی مریضہ ہے، تین بھینسیں فروخت کر کے علاج کرانے بھکر سے آئی ہے، میرے آنے کا مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں، انشاء اللہ ہسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔